اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کی کارروائی، سینٹ میری کالونی میں 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

17 May 2025
17 May 2025

(ویب ڈیسک) گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینٹ میری کالونی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اور 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا اور کاشان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو سینٹ میری کالونی میں پانی والی ٹینکی کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں دکانوں اور شہریوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع پاکرواردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 50 ہزار روپے سے زائد نقدی، ساؤنڈ سسٹم، کیمرہ، پستول اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے