اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا، شوہر نے دوسری بیوی کو قتل کردیا

17 May 2025
17 May 2025

(لاہور نیوز) پہلی بیوی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے میں شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شوہرنے دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق  مقتولہ اقرا اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اعجاز نے جھگڑا کرنے پراقرا کوگولیاں ماردیں۔  پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اعجاز نے اقرا سے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ ملزم  فائرنگ کرکے دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگیا،جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مقتولہ اقرا کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا  ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے