
16 May 2025
(لاہور نیوز) ریسکیو ہیڈکوارٹر لاہور میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں ارض پارک کی دفاع کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کا عزم دہرایا گیا۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے قومی پرچم بلند کیا، ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو تعداد سے کئی گنا بڑے دشمن پر تاریخی فتح دی اور معرکہ حق میں غزوہ بدر اور غزوہ خندق کی طرح اللہ نے پاکستان کی مدد کی۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستانی قیادت نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، انہوں نے پاکستانی فورسز اور پاکستانی عوام کو تاریخی فتح پر مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر شہدائے معرکہ حق کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کئی گئی۔