اپ ڈیٹس
  • 252.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.35 قیمت فروخت : 284.85
  • یورو قیمت خرید: 333.67 قیمت فروخت : 334.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.85 قیمت فروخت : 387.53
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.07 قیمت فروخت : 186.40
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.83 قیمت فروخت : 208.19
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.94 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.95
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.44 قیمت فروخت : 77.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 932.60 قیمت فروخت : 934.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 352500 دس گرام : 302200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 323123 دس گرام : 277015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3881 دس گرام : 3331
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مخصوص نشستوں کا کیس: بنچ پر اعتراض سمیت 3 متفرق درخواستیں دائر

16 May 2025
16 May 2025

(لاہور نیوز) مخصوص نشستوں کے کیس میں بنچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔

متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جس میں بنچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں، اس کے ساتھ 26 ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بنچ سنتا ہے جس نے فیصلہ کیا ہو جبکہ نظرثانی میں ججز کی دستیابی کے باوجود نیا بنچ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔

متفرق درخواست کے مطابق مخصوص نشستوں کا کیس سننے والا بنچ سپریم کورٹ رولز کے خلاف تشکیل دیا گیا، نیا بنچ بننے سے نظرثانی اور اپیل میں فرق ختم کر دیا گیا، بنچ میں شامل دو ارکان کو نکالنا بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 13 رکنی بنچ کے فیصلے پر نظرثانی 11 ججز کیسے سن سکتے ہیں؟ آئینی بنچ کی تشکیل 26 ویں ترمیم کے نتیجے میں ہوئی اور 26 ویں ترمیم کے خلاف مقدمات زیر التواء ہیں، 26 ویں ترمیم کی آئینی حیثیت کا تعین ہونے تک نظرثانی پر سماعت ملتوی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ یہ اہم ترین کیس ہے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جائے جبکہ نظرثانی کیس پر سماعت کے لیے مخصوص نشستوں کے کیس کا اصل بنچ تشکیل دیا جائے، 26 ویں ترمیم اور آئینی بنچ کی قانونی حیثیت کا تعین ہونے تک سماعت بھی ملتوی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے