
17 May 2025
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔
یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے، زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ عمر کی حد میں اضافے سے زیادہ افراد کو مواقع میسر آئیں گے اور ہونہار نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔