
16 May 2025
(ویب ڈیسک) چوکی انچارج واہگہ سنی بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ناجائز اسلحہ کے 13 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی کاشف عرف کاشی چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر کی گئی جس میں گینگ کے سرغنہ کاشف عرف کاشی اور اس کا ساتھی اسماعیل شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل، نقدی، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، تفتیش کے دوران ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔