15 May 2025
(لاہور نیوز) باغبانپورہ میں ڈمپر تلے دب کر پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق مقدمے میں قتل باالسبب، غفلت سے گاڑی چلانا سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈمپرکی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے، ٹریفک حادثہ ڈمپر کے ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیا۔
حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
