اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

14 May 2025
14 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

دوسری جانب پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے پہلے ہی پی سی بی کو مینٹور کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بارے میں بتا دیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے