اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

13 May 2025
13 May 2025

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ نے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ٹیمبا باووما جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ٹرسٹیئن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگراہم، مائیک ویرین، ویان مولڈر، سینوران متھوسامے اور کیشو مہاراج اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ مارکو ینیسن، کاربن بوش، کگیسو ربادا، لونگی اینگیدی اور ڈین پیٹرسن بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 11 جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کےلیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے