اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

15 Apr 2025
15 Apr 2025

(لاہور نیوز) ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن جاری ہے۔

دنیا بھر سے بہترین خدمات سرانجام دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد کنونشن میں شریک ہے، کنونشن کا مقصد دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر بھی کنونشن میں شریک ہیں، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، سینیٹرز، ارکان پارلیمنٹ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی اوورسیز کنونشن میں موجود ہیں، کنونشن میں قومی ترانہ پیش کیا گیا، اس موقع پر خصوصی دستاویزی فلم  بھی پیش کی گئی۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں: چیئرمین او پی ایف

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آئے تمام پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، 1200 سے زائد اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شریک ہیں، وزیراعظم  نے پروگرام کیلئے خصوصی وقت دیا، کنونشن کیلئے وزیراعظم  نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی۔

انہوں  نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے 160 ممالک میں ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی موجود ہیں، اوورسیز پاکستانیز ہمارے سر کا تاج ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر اور چہرہ ہیں۔

سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ کنونشن کے انعقاد میں آرمی چیف کا مکمل تعاون حاصل رہا، کنونشن کے شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام آرمی چیف کی طرف سے کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے