اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کیلئے تعاون کا عزم

15 Apr 2025
15 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں سرمایہ کاری کیلئے تعاون کا عزم کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال، پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق اور پنجاب میں سرمایہ کاری، معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا، اس دوران پاک امریکہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیراعلیٰ نے امریکی وفد کو پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز بھی دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے، پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک امریکہ پارٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا پنجاب نئی جہت دینے کیلئے تیار ہے، حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے تمام سہولیات ”ون ونڈو“پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے