اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام: 1806 گھر مکمل، 22 ہزار سے زائد گھر تکمیل کے قریب

14 Apr 2025
14 Apr 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے، مختصر مدت میں 1806 گھر مکمل جبکہ مزید 22 ہزار 600 سے زائد گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے۔

ساڑھے25 ہزار سے زائد گھرانوں کواپنی چھت اپناگھر پروگرام کے تحت27 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے، ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے،  12 ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی جبکہ 2000 مزید قرضوں کی اجراء کے لئے منظوری دی گئی ہے

 مریم نواز شریف نے کہا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“ کے ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں، خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی، ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونیوالی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے، ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے، مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں کرکے دکھایا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام“ کے تحت مختصر مدت میں 1806 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی  وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔

”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“ کے تحت22ہزار 600 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 27 ارب 43 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کیے گئے، 12ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی۔ ”اپنی چھت،ا پنا گھر پروگرام“کے تحت 2000 مزید قرضوں کی اجراء کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے، مسلم لیگ ن کی قیادت میں کر کے دکھایا، خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے