اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے: عرفان صدیقی

14 Apr 2025
14 Apr 2025

(لاہور نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان  نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان  نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ان دوروں سے دو طرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہو گا، صادق خان  نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، اس معاملے پر دفترخارجہ کام کر رہا ہے، ان کی میتیں لانے پر کام ہو رہا ہے، دفتر خارجہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ واقعہ کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے، ایران سے اعلیٰ سطح کے رابطوں کا امکان ہے تاہم کمیٹی  نے افغانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے