
14 Apr 2025
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کو دوپہر دو بجے ہو گا، اجلاس کے ایجنڈا پر محکمہ سکولز ایجوکشن سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔
ایجنڈا کے مطابق غیر سرکاری ارکان کے کارروائی کے دن دو پرائیویٹ بل اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، مفاد عامہ سے متعلق پانچ قرار دادیں پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
حکومت کی جانب سے پولیس آرڈر ترمیمی آرڈیننس منظوری کیلئے ایجنڈا پر رکھ لیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں امن و امان اور مہنگائی پر بھی بحث کی جائے گی۔