
15 Apr 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر قانونی کتب پکڑ لیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پیکٹا شہنشاہ فیصل عظیم کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔ قمر عباس،خالد گجر، حسیب عابد، عمران جبار پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ۔لاہور ،عارف والا، ساہیوال اور گردونواح کی مختلف بک شاپش کو چیک کیا گیا۔
کیمسٹری(اردو میڈیم)، فزکس (اردو میڈیم) اور بیالوجی (اردو میڈیم) کی غیر قانونی کتب پکڑی گئیں،کتابوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی ۔ سی ای او پیکٹا کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کتب اور ناٹ فار سیل کتب کی خرید وفروخت کی اجازت نہیں ہے۔