
14 Apr 2025
(لاہور نیوز) میڈیکل کالجز میں پاسنگ مارکس اور حاضری کی شرح پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں پاسنگ مارکس 65 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں حاضری 85 فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، 65 فیصد پاسنگ مارکس اور 85 فیصدح اضری تمام کلاسز کے طلبا پر لاگو ہو گی۔
واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی نےکچھ عرصہ قبل پاسنگ مارکس 70 اور حاضری 90 فیصد کی تھی تاہم پی ایم ڈی سی نے نظرثانی کے بعد ایک بار پھر پاسنگ مارکس اور حاضری کی شرح بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔