اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: ٹرافی کی آج لاہور کے مختلف مقامات پر رونمائی ہوگی

16 Mar 2025
16 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ہفتہ کے روز پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔

 آج  اتوارسے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر  جائے گی جہاں آج رات 8:30 بجے پیکجز مال میں رونمائی ہوگی،اس کے بعد کس شہر میں جائے گی اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک کوئی شیڈول جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی اس سے قبل حیدرآباد میں ہوئی، جہاں مقامی سکول کے بچوں نے استقبال کیا، پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کو لومینارا کا نام دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے