اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: افتتاحی میچ میں کراچی وائٹس کی کامیابی

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہورنیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا افتتاحی میچ کراچی وائٹس نے جیت لیا۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 26 رنز سے شکست دی، چودھویں اوور میں بارش شروع ہو گئی اور میچ دوبارہ نہ ہو سکا،160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے۔

علی عمران نے 26 اور حماد صدیق نے 25 رنز بنائے، کراچی وائٹس کی جانب سے محمد عمر نے دو وکٹیں حاصل کیں، کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔کراچی وائٹس کی جانب سے سعود شکیل 76اور خرم منظور 29رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد کی جانب سے موسیٰ خان اور نصیر اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے