اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلوی کرکٹرز کا پاکستان میں انتظامات پراطمینان کا اظہار

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا نے کہا کہ یہاں ماحول کو بہت زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے، ہم لاہور اترے تو ہمیں سخت سکیورٹی میں لے جایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں منی بسز میں لے جایا گیا اور ہمارے لیے پورے شہر کو بند کیا گیا، ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ طریقے سے لے جایا جاتا ہے۔

سپنر کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹل کے اردگر بھی بہت سکیورٹی ہے، اوپن ڈور پالیسی ہے، ہم آپس میں ملتے ہیں گیمز کھیلتے ہیں، ہیئر کٹ کرتے ہیں، ہمارا کافی پر بھی خاصا وقت گزرتا ہے، ایسے ٹور ٹف ہوتے ہیں لیکن ہم آہنگی بھی ہوتی ہے۔

آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کویقینی بنایا ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور  کمپنی کو انجوائے کریں ، ہماری یہاں ٹریننگ بہت اچھی گئی ہے ، سب کچھ اچھا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے