اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو جرمانہ

20 Feb 2025
20 Feb 2025

(لاہورنیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا، جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا، سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے