اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کی خوشحالی دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہے: وزیر اعظم

18 Feb 2025
18 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، پاکستان کی خوشحالی دہشت گردی کے خاتمے سے جڑی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ حسن اشرف شہید نے جان دینے سے پہلے 6 خوراج جہنم واصل کیے، دہشت گردی کے خلاف یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھنی چاہئیں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ برادر ملک ترکیہ کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان آئے، ترکیہ نے ہر فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا، ترکیہ  نے ہمیشہ دل کھول کر پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ترکیہ صدر نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے آواز بلند کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، گزشتہ دنوں گیلپ سروے جاری ہوا ہے، گیلپ سروے میں ایک سال میں بزنس کمیونٹی نے پالیسی پر 55 فیصد اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی، انہوں  نے معاشی اشاریوں پر بھرپور ستائش کی، تعریفی کلمات سن کر ہم  نے بیٹھنا نہیں مزید محنت کرنی ہے، مل کر کام کریں گے تو معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے