
11 Feb 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دھی رانی پروگرام کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 34 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں ہوئیں۔
صوبائی وزیر بیت المال سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق 3 ہزار اجتماعی شادیوں کا پلان ہے۔
سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی کے پہلے مرحلے میں 1500 شادیاں کی جائیں گی، دھی رانی کا پہلا مرحلہ 15 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت جوڑوں کو ایک ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جا رہی ہے۔