
11 Feb 2025
(لاہور نیوز) اراکین اسمبلی کے بعد اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھی اضافے کی راہ ہموار ہو گئی۔
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں والاؤنسز میں ترمیم کا بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور ہو گیا، بل کے تحت اراکین اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ فنانس کمیٹی کرے گی۔
ترمیم کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں وفاقی سیکرٹری کے برابر ہوں گی، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کا فیصلہ اب سیکرٹریٹ نہیں فنانس کمیٹی کرے گی۔