اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ڈبل گیم کھیلنےوالوں کو جانتے، افواج دوست نما دشمنوں کو شکست دے گی: آرمی چیف

01 Feb 2025
01 Feb 2025

(لاہورنیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈبل گیم کھیلنےوالوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، ہماری افواج دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بلوچستان کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران آرمی چیف کوبلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پرجامع بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان دورے کے موقع پرسینئرسکیورٹی اورانٹیلی جنس حکام بھی شریک تھے، آرمی چیف نے کمبائڈ ملٹری ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اورجوانوں کی لازوال بہادری پر تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم ڈبل گیم کھیلنےوالوں کواچھی طرح جانتے ہیں، دوست نما دشمنوں کوہرحال میں شکست ہوگی، مادروطن کے لیے ہرقیمت چکانے کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم تمہارا تعاقب کرتےرہیں گے، جب بھی ضرورت پڑی تمہارا تعاقب کریں گے، بیرونی آقاؤں کے سہولت کاروں کواچھی طرح جانتے ہیں۔

جنرل سیدعاصم منیر کا کہنا کہ ان لوگوں نےدوہرےمعیارمیں مہارت حاصل کی ہوئی ہے، یہ شاہ سےکہتے ہیں تیرا گھر لوٹا اور چور سے کہتے ہیں چوری کر، ہماری افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ انشا اللہ! وطن دشمن عناصرکاتعاقب کرکے نشانہ بنائیں گے، بلوچستان کےعوام کے فلاح وبہبود اورسکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان دورے کے دوران آرمی چیف نے فوج، ایف سی اورقانون نافذکرنےوالے اداروں کےعزم کوسراہا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے