اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کا عظیم یوٹرن! میں بات چیت کیلئے حاضر ہوں: مصدق ملک

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا عظیم یوٹرن، میں بات چیت کیلئے حاضر ہوں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا خاصہ یہ ہے کہ یوٹرن لینا ہی لیڈرشپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا آرمی چیف باپ ہوتا ہے پھر نیوٹرل کہا، عمران خان  نے پھر ملک میں سول نافرمانی تحریک شروع کی، اب کہہ رہا  ہے اللہ کے واسطے معافی دے دو، عمران خان کا عظیم ترین یوٹرن ہے کہ میں حاضر ہوں مجھ سے بات کریں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ہم  نے عمران خان کو حکومت بنانےکی دعوت دی تھی، ملک میں جو بھی شخص نفرت پھیلائے گا وہ مقبول ہو گا، دنیا میں سب سے آسان کام نفرت بیچنا ہے، ہٹلر بھی بہت پاپولر تھا۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ ملک ڈیڑھ سال میں مہنگائی کی شرح 38 سے اڑھائی فیصد پر آ گئی ہے، کھانے پینے کی اشیاء میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا  تھا کہ آئین میں ترمیم کرنا حکومت کا حق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے