
03 Feb 2025
(لاہور نیوز) بغیر ٹکٹ کے مسافروں کو مبینہ طور پر رشوت لے کر ٹرین پر سفر کروایا جانے لگا۔
ریلوے ملازمین مسافروں کے سہولت کار بننے لگے، ریلوے پولیس اور ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرنے لگے۔
ریلوے سپیشل برانچ کے چھاپے کے دوران بغیر ٹکٹ مسافر اور سہولت کار ریلوے پولیس ملازمین پکڑے گئے۔
ذرائع کے مطابق سواریوں کا کہنا ہے کہ وہ ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کو 29 سو روپے دیکر سوار ہوئے، ریلوے سپیشل برانچ کے افسر نے ٹرین میں سوار مسافر کے بیان پر ایس ٹی ٹرین اور ریلوے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔