اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر پالیسیوں پر نظرثانی کی درخواست کر دی

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم خط لکھا ہے، بانی کا خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں، بانی نے خط میں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی وجوہات بیان کی ہیں، بانی نے کہا ہے فوج اور عوام میں خلیج نہیں بڑھنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان  نے سپہ سالار سے پالیسیز پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے، بانی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، عمران خان نے کہا کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی نے خط میں کہا کہ افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، فراڈ الیکشن اور 26 ویں آئینی ترمیم وجوہات ہیں فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کی، ساری چیزوں کا نزلہ فوج پر گر رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق خط میں عمران خان  نے کہا ہم انتشار نہیں چاہتے، فوج ہماری ہے، بانی نے آرمی چیف کو اوپن لیٹر لکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے