
03 Feb 2025
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والٹن روڈ کی تکمیل کی ڈیڈلائن7 فروری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ منصوبے کی فنشنگ کا کام باقی ہے، پی ایچ اے کی جانب سے پلانٹیشن کا کام بھی مکمل نہیں ہوا۔
منصوبےمیں شامل سروس لینز بھی نامکمل ہیں، والٹن روڈ پر پی ایچ اے کی جانب سے رکھے گئے پلانٹرز خالی و غیرمعیاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق سی بی ڈی کی جانب سے کیا جانے والا ہارٹیکلچر ورک اعلیٰ معیار کا حامل ہے، پی ایچ اے نے منصوبے میں اپنی حصہ داری ڈال کر ہارٹیکلچر ورکس کو متاثر کرنا شروع کر دیا۔
اس کے علاوہ والٹن روڈ پر ڈسپوزل سٹیشنز بھی نامکمل اور فنشنگ کے بغیر موجود ہیں، پیدل چلنے والوں کیلئے بنائے جانے والے پُل بھی نامکمل ہیں۔