اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح

01 Feb 2025
01 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کیلئے قرعہ اندازی کی، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کی قرعہ اندازی میں سب سے پہلے نام اٹک کے محمد نواز کا نکلا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع نارووال کے خوش نصیب کاشتکاروں کی لسٹ بھی چیک کی۔

منصوبے کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے ، عام کاشت کار کو سولر ٹیوب ویل سے روزانہ اوسط دس ہزار سے زائد اور ماہانہ سوا تین لاکھ سے زیادہ کی بچت ہو گی۔

حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویلز کیلئے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5 لاکھ روپے سبسڈی دے گی، 15 کلوواٹ سولر سسٹم کیلئے ساڑھے 7 لاکھ اور 20 کلو واٹ سولر سسٹم کیلئے 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈر کا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے ، پنجاب میں چیف منسٹر زرعی ٹیوب ویلز سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں  نے اپلائی کیا جن میں سے 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے پہلے فیز میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا، 87 فیصد ڈیزل پر چلنے والے زرعی ٹیوب ویلز اور 13 فیصد بجلی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل ہوں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا، زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے فصل کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور کاشتکار خوشحال ہو گا، کسان کارڈ، ایگریکلچرمیکائزیشن اور ایگری انٹرن شپ سمیت ہر پراجیکٹ کاشتکار کیلئے آسانیاں اور بہتری لا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے