اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹر وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات شروع

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر اب اپنی دلہنیا کو گھر لانے کو تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر قومی کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں۔

سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسماء ہے۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر کی مہندی اور ڈھولک کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا ہے جس میں ان کے اہل خانہ سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

وائرل ویڈیو میں کھلاڑی کے گھر کی جھلک بھی نظر آ رہی ہے جسے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ مہندی و ڈھولک کے اعتبار سے سجاوٹ میں پیلا اور سبز رنگ نمایاں ہے، اس کے ساتھ ساتھ سجاوٹ میں گیندے کے پھولوں کا بھی کثرت سے استعمال کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وسیم جونیئر نے کیپشن میں صرف مہندی کی تقریب کی تاریخ درج کی ہے جس کے مطابق ان کی مہندی 29 جنوری 2025  کو منعقد ہوئی۔

سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس انجری کا شکار ہونے والے محمد وسیم جونیئر تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

2021میں ٹی 20 میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی کرکٹ کی دنیا میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی نے اپنے پہلے ہی میچ میں کرس گیل کی وکٹ حاصل کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے