اپ ڈیٹس
  • 314.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.22 قیمت فروخت : 39.29
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 282.00 قیمت فروخت : 282.50
  • یورو قیمت خرید: 320.55 قیمت فروخت : 321.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.14 قیمت فروخت : 381.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.19 قیمت فروخت : 182.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.51 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.19 قیمت فروخت : 75.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.32 قیمت فروخت : 77.46
  • کویتی دینار قیمت خرید: 920.07 قیمت فروخت : 921.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 356300 دس گرام : 305500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 326606 دس گرام : 280040
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3637 دس گرام : 3121
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عزت، شائقین کو بہترین سہولیات دیں گے: محسن نقوی

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی ڈولی دھوم دھام سے اٹھانے کی تیاریاں جاری ہیں، قذافی سٹیڈیم دلہن کی طرح سجنا شروع ہو گیا، نئی جدید کرسیوں کی تنصیب بھی مکمل ہو گئی ہے جبکہ 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں نیا سٹیڈیم جدید سہولتوں سے آراستہ کر دیا گیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دی، انہوں نے ورکرز کو 8 فروری کا ٹرائی نیشن سیریز کا میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ میں خود آپ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔

محسن نقوی نے نئی نشستوں پر بیٹھ کر سٹیڈیم کا ویو دیکھا اور  تمام فلورز، نئے ڈریسنگ رومز اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے نئے ہاسپٹلٹی باکسز کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ انشاءاللہ نئے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائیگا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ترین بین الاقوامی سہولتوں سے سجا سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ نئی سہولتوں سے محظوظ ہوں گے، ہماری پوری ٹیم  نے دن رات محنت سے کام کیا اور ناممکن ٹاسک کو ممکن بنایا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اور ہم اپنے وطن کی عزت میں مزید اضافہ کریں گے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او  نے منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او کی ٹیم کو خصوصی طور پر شاباش دی۔

ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے