اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پی آئی سی میں ڈاکٹر کا اپنے جونیئر پر تشدد، او پی ڈی تیسرے روز بھی بند

30 Jan 2025
30 Jan 2025

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر کا اپنے جونیئر پر تشدد کے معاملے پر وائے ڈی اے نے او پی ڈی میں تیسرے روز بھی کام بند کر دیا۔

ہسپتال کی ایمرجنسی کے علاوہ تمام ایکو کارڈیو گرافی، اینجیو گرافی ، کارڈیک سرجری بھی بند ہے۔

 وائے ڈی اے نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر ڈاکٹر کے تشدد پر آواز اٹھانے پر ڈاکٹر اعجاز کو معطل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، پی آئی سی میں جان بچانے والی ادویات ، آلات، ڈاکٹرز اور باقی طبی عملہ کی شدید کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے، بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر فرقد عالمگیر کا پی آئی سی کے تمام اندرونی اور بیرونی معاملات سے ہر قسم کا تعلق ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے، پی آئی سی کا نیا بورڈ آف مینجمنٹ  بھی تشکیل دیا جائے۔

 وائے ڈی اے نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ ڈاکٹر فرقد عالمگیر کے ذاتی ایجنڈا کی تکمیل کے لئے لائے ہوئے چیف ایگزیکٹو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو یہاں سے تبدیل کیا جائے، کسی کارڈیالوجی کی ڈگری کے حامل یافتہ سینئر ڈاکٹر کو چیف ایگزیکٹو تعینات کیا جائے۔

ادھر ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے پی آئی سی میں کنسلٹنٹ اور سینئر ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کر رہے ہیں، مریضوں کو ہسپتال میں تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles