اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے: سلمان اکرم راجہ

19 Jan 2025
19 Jan 2025

(لاہور نیوز) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کو بنیاد بنا کر حکومت کی جانب سے بڑی یلغار ہوئی، حقیقت پہلے بھی واضح تھی اب بھی کھل کر سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں 190ملین پاؤنڈ فیصلے کو چیلنج کریں گے، ہم سوچ و فکر کی بنیاد پر لڑیں گے اور قانون کی جنگ سمیت اخلاق کی جنگ بھی لڑیں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے، یہ باقی یونیورسٹیوں کی طرح کا ایک ٹرسٹ ہے۔

26ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام کمزور ہوا، تمام حقیقت سامنے آچکی ہے ہم اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے جبکہ سیاسی حوالے سے ہم ہر سطح پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کنول شوزب کا کہنا تھا کہ نو مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کر کے 200 مقدمات بنائے گئے، من پسند ڈیل نہ ملنے پر عمران خان کو ہدف کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے تماشہ لگا ہوا ہے، آپ سچ کو چھپا نہیں سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے