اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی اسمبلی اجلاس پیر کی شام 5 بجے دوبارہ شروع ہو گا، 14 نکاتی ایجنڈا جاری

19 Jan 2025
19 Jan 2025

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، اجلاس کے آغاز کے بعد وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے، وزیر قانون صنفی تفریق کے حوالے سے مختلف خواتین ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیں گے۔

وزیر تعلیم پیشہ ورانہ تربیت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کنونشن برائے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیار عملدرآمد بل پیش کرنے کی تحریک پیش کریں گے، چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتیں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اور پاکستان شہریت ترمیمی بل 2024 پر بھی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی کے ارکان نکتہ ہائے اعتراضات پر مختلف معاملات ایوان میں اٹھائیں گے، وفاق کے زیرانتظام ہسپتالوں میں آلات کی قلت کے حوالے سے عالیہ کامران کا توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے