اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیکرٹری اوقاف کا داتا دربار کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ، مختلف پہلوؤں کا جائزہ

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(لاہور نیوز) سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا دربار کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

اس دوران سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے مزار پر جاری تعمیراتی و ترقیاتی امور کی رفتار اور عام زائرین کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔

ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا داتا دربار توسیعی منصوبہ پنجاب حکومت کے گراں قدر ترقیاتی پروگراموں میں سے ایک ہے، نئے برآمدوں اور مزار کے سپر سٹرکچر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، پائلنگ کے ساتھ ہی منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔

 انہوں نے کہا دربار میں زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے، تمام سٹیک ہولڈرز اور پراجیکٹ پارٹنر مقررہ ٹائم لائن فالو کرتے ہوئے ترقیاتی امور میں مزید تیزی لائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے