اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

07 Jan 2025
07 Jan 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے بیٹے کی ولادت کے ڈیڑھ ماہ بعد مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر نومولود کے پیروں کی تصویر اور ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

 

اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ’ 2 لوگوں کی پارٹی سے لےکر 3 افراد کا خاندان بننے تک، ہمارے بچے کے ساتھ گزشتہ 6 ہفتے  ایک معجزہ رہے‘ ۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کا نام کیحان ملک بتاتے ہوئے اسے دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

یاد رہے کہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم  دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے