اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مایا علی کے جامنی جوڑے میں حسن کے جلوے، مداح فریفتہ

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(لاہور نیوز) خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی نے جامنی مشرقی جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔

مایا علی کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور دلکش شخصیت سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے، مایا اپنی مصروفیات بارے مداحوں کو آگاہ رکھنا بھی یاد رکھتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود دکھائی دے رہی ہیں، تصاویر میں مایا کی نازک ادائیں مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے گہرے جامنی رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری اور گلابی دھاگے سے باریک کڑھائی کی گئی ہے، لباس کے گلے اور آستینوں پر کی گئی نفیس کڑھائی نے ان کے لباس کو منفرد اور شاندار بنا دیا ہے۔مایا نے اپنے اس دلکش انداز کو مزید نمایاں کرنے کے لیے ہلکی جیولری کا انتخاب کیا، جو ان کے لباس کے ساتھ ایک بہترین امتزاج پیش کر رہی ہے، کھلی زلفوں ، ہلکے میک اپ اور دلکش مسکراہٹ ان کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچادیا، پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس کی برسات کی جارہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے