اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نیلم منیر کی بارات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

06 Jan 2025
06 Jan 2025

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی بارات کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

نیلم منیر  نے مہندی اور نکاح کی تصاویر کے بعد اب اپنی بارات کی تقریب کی خوبصورت تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔

مذکورہ تصاویر میں نیلم منیر  نے سرخ اور سنہرے رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے دلہا نے روایتی آف وائٹ شیروانی کا انتخاب کیا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’ یہ سال میرے دل کو بتاتے رہے جب صحیح وقت آیا تو وہ ساری دعائیں آخرکار قبول ہوئیں‘‘۔

اس فوٹو سیشن میں یہ جوڑی نہایت خوش اور حسین نظر آ رہی ہے جبکہ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین اس نئے نویلے جوڑے کے مستقبل کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے