
(لاہور نیوز) جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 4 افراد کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
نوٹس میں جے آئی ٹی کی جانب سے ان افراد کو 16دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جن میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد ، آصف شید اور محمد ارشد شامل ہیں، جے آئی ٹی کے مطابق انکے پاس ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈےکے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔
سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے سلسلے میں جے آئی ٹی کی جانب سے پہلے بھی 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے، جن میں صبغت اللہ ورک سمیت دیگر شامل تھے اور انہیں آج طلب کیا گیا تھا، وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے PECA ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔