اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کا سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، وکیل عمران شفیق، منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے، جس پر عدالت نے کہا وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہیں وہ آپ کو پاسپورٹ واپس دلائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دیا۔

عدالت نے سیکرٹری وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزا کی فراہمی یقینی بنوانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کر لی اور کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا جانے والے وفد کے اخراجات کی منظوری دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے