اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئینی بینچ کا 26 ویں ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہ

13 Dec 2024
13 Dec 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ  نے 26 ویں ترمیم پر دائر درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے کرنے کا عندیہ دیا۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں اس کیس کے بعد سننی ہیں۔

جسٹس امین الدین نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے