
13 Dec 2024
(لاہور نیوز) موٹروے پر پیر محل انٹرچینج کے قریب کار حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے لاہور آنے والی کار کو موٹروے پر پیر محل انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 3 افراد سوار تھے، دو موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کار سوار ملتان سے لاہور سپیئر پارٹس کا سامان لینے آ رہے تھے، پیر محل انٹرچینج کے قریب گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا، گاڑی سے ایک کروڑ کی نقدی بھی برآمد ہوئی جو موٹروے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔