اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی معاملات بہتر کرنے کیلئے نیاعہدہ تخلیق

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے معاشی، طلبا امور اور سکیورٹی معاملات بہتر کرنے کیلئے اہم تبدیلیوں کیلئے یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل سٹوڈنٹ افیئرز، سٹیٹ و سکیورٹی کا نیا عہدہ تخلیق کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر ریحان صادق کو ڈی جی سٹوڈنٹ افیئرز ، سٹیٹ اینڈ سکیورٹی کا اضافی چارج دیدیا گیا،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے معاملات میں بہتری کیلئے نئی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

پرو وائس چانسلر ڈاکٹرخالد محمود 6 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، مینجمنٹ کمیٹی طلباء امور، سٹیٹ و سکیورٹی سے متعلق باقاعدہ پالیسی بنائے گی۔

مینجمنٹ کمیٹی یونیورسٹی کے مالی وسائل کو بڑھانے کیلئے سٹریٹجک پلاننگ کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کی پالیسیوں پرعملدرآمد اورمانیٹرنگ یقینی بنائے گی،مینجمنٹ کمیٹی مختلف شعبہ جات میں رابطوں کا فروغ بھی یقینی بنائے گی۔

کمیٹی طلباء امور، زمینوں سے متعلق مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریگی۔ ڈی جی ڈاکٹر ریحان صادق آر او ون، آر و ٹو، سکیورٹی کے معاملات کو دیکھیں گے۔ یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑوں اور بگڑتی معاشی صورتحال کے باعث نیا عہدہ اور کمیٹی تشکیل دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے