اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں 90 روز باقی، شیڈول کا اعلان نہ ہو سکا

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں 90 روز باقی رہ گئے لیکن آئی سی سی ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول فائنل نہ کر سکا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) شیڈول کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطے میں ہے، آئی سی سی بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے ممبر بورڈز سے مشاورت کر رہا ہے، مشاورت کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر بھارت بے جا ضد اور پاکستان سخت اصولی موقف پر قائم ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل پر کرانے پر بضد ہے جبکہ پی سی بی ایونٹ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا خواہاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے