اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہور نیوز) بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب لاہور میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستان، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا، افغانستان نے شرکت کی، تمام ٹیموں کو ڈھول کی تھاپ پر الحمرا ہال میں پہنچایا گیا، رومانیہ سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون نے پاکستانی نغمہ سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر کلچرل شو بھی پیش کیا گیا، تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا، تقریب میں ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے اس ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی، تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری بھی شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ میں تمام مہمان ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں، سپورٹس محبت کا پیغام دیتی ہے اور زندہ دلان لاہور اس بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میں جوڑ پڑے گا، انڈیا کے دستبردار ہونے کے باعث بھارت اور بنگلہ دیش کا تیسرا میچ واک اوور ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے