اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن براعظم انٹارکٹکا کی چوٹی ونسن سر کریں گے

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہورنیوز) پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن براعظم انٹارکٹکا کی چوٹی ونسن کو سر کریں گے۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن 16ہزار 500 فٹ بلند چوٹی سر کرنے دسمبر کے پہلے ہفتہ میں روانہ ہوں گے۔کوہ پیما اسد علی میمن کا کہنا ہے کہ چوٹی ونسن پر کم سے کم درجہ حرارت منفی 80 سے 90 تک ہوتا ہے، دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کر چکا ہوں، انٹارکٹکا جانا ہی بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوٹی ونسن سر کر کے پاکستان کا پرچم لہرانا چاہتا ہوں، دو سال سے اس مشن کی تیاری کر رہا ہوں، سکردو میں ونسن سر کرنے کی ٹریننگ کر رہا ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے