اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف عہدے سے مستعفی

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد یوسف نے انڈر 19 کرکٹ کے کوچ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، اب انڈر 19 میں ان کی جگہ غلام علی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بیٹنگ کوچ سے پہلے محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا سلیکشن کمیٹی کے سابق ممبر وہاب ریاض کو اب ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کاامکان ہے۔وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔خیال رہےکہ  وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ٹیم مینیجر بھی رہے ہیں، جبکہ گزشتہ نگران دور حکومت میں وہ وزیر کھیل پنجاب تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے