اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی شیڈول میں تاخیر کے باعث براڈ کاسٹرز کو نقصان کے خدشات بڑھ گئے

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی جانب سے انکار کے باعث شیڈول میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کو نقصان کے خدشات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹنگ کمپنی کے رائٹس خریدنے والی کمپنی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کو 2027 تک کے میڈیا رائٹس 3 ارب ڈالرز میں دیے تھے اور یقین دلایا تھا کہ اس سرکل میں پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے۔

تاہم چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم سکیورٹی کابہانہ بناکر بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان  کی طرف سے  سخت موقف اپناتے ہوئے تمام ایونٹس میں روہت الیون کیخلاف کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی پریشانی کا شکار ہے۔بی سی سی آئی کے انکار سے سب سے زیادہ نقصان براڈ کاسٹرز کو ہوگا کیونکہ پاک بھارت مقابلے سے ہی کمائی ہونا تھی۔

اب شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کا بڑا نقصان ہورہا ہے اوربراڈ کاسٹرنےآئی سی سی سےٹرافی شیڈول کے فوری اعلان کا مطالبہ دہرایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے