اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس سروس آف پاکستان نے مزید 7 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہور نیوز) پولیس سروس آف پاکستان کے مزید 7 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے، افسران کو اے ایس پی سے ترقی دے کر ایس پی بنا دیا گیا۔

ترقیوں کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق پولیس سروس کے اے ایس پی عبداللہ عمران کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔

اے ایس پی مجیدہ پروین ہالیپوٹو کی گریڈ 18 میں ترقی دے کر سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی راحیلہ اقبال کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

اے ایس پی عبدالحمید کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے، اے ایس پی محمد شاہ رخ خان کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے اور اے ایس پی علی رضا کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر بلوچستان حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے