اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راشد نسیم کی امریکن گوٹ ٹیلنٹ ،برٹش گوٹ ٹیلنٹ کے پرفارمر مارشل آرٹس ماسٹر کوہرادیا

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(ویب ڈیسک) راشد نسیم نے امریکن گوٹ ٹیلنٹ اور برٹش گوٹ ٹیلنٹ کے پرفارمر مارشل آرٹس ماسٹر کو مات دے دی۔

رپورٹ کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے مزید 3 عالمی ریکارڈ منظور کر لیے، انہوں نے 125 عالمی ریکارڈز مکمل کر لیے ہیں۔ہاتھ میں انڈا پکڑ کر اخروٹ توڑنے، 60 پاؤنڈ میں جمنگ جیکس کیٹیگری اور پنچ کے ساتھ بوتل کے درمیان سے کارڈ نکالنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے جرمنی کے محمد کرمنووک کو شکست دی۔ بوسنیا نژاد جرمن ماسٹر 300 سے زیادہ ٹی وی شوز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیں، راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے مزید 3 عالمی ریکارڈز کی منظوری دی۔

راشد نسیم کا ورلڈ ریکارڈز فلسطین کے نام کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 10 سال سے مسلسل محنت کر رہا ہوں، آج تک کسی حکومتی نمائندے نے نہیں بلایا اور نہ پذیرائی ملی لیکن حکومتی مدد کے بغیر اپنے ٹارگٹ پر فوکس کر رہا ہوں، جلد 200 ریکارڈ مکمل کروں گا، مارشل آرٹس کی ہر کیٹیگری میں ریکارڈ بنائے، دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والا پہلا کھلاڑی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے